MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حسن علی نے قومی سکواڈ میں واپسی پر ارادے ظاہر کردیے

2 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا اکائونٹ پر حسن علی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر خوش ہوں۔حسن علی نے لکھا کہ انشا اللہ میں اپنی 100فیصد کارکردگی دکھائوں گا اور پاکستان کے لیے سیریز جیتوں گا۔فاسٹ بولر نے اپنے پیغام کے ساتھ دعائوں کی درخواست بھی کی۔حسن علی نے موقع کی مناسبت سے ماضی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تصویر بھی شیئر کی۔یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے حسن علی کو پاکستان اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ حسن علی نے اپنے گزشتہ 4 ٹیسٹ میچوں میں صرف 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، جہاں سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں جبکہ دوسرا 3 جنوری سے ملتان میں ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں وائٹ واش […]

  2. […] قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.