لاہور قلندر ز کے کپتان نے پشاور زلمی کے کپتان کی وکٹ اڑا دی
اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان سپر لیگ 8 ، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان مقابلہ جاری ہے ۔ لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کو 242 رنز کا ٹارگٹ دے دیا، سکور کے تعاقب میں کراچی کنگز کے
- Advertisement -
محمد حارث اور بابر اعظم پیچ پر آئے ۔ پشاور زلمی پہلے تین اوور میں دو قیمتی وکٹوں سے سے ہاتھ گنوا بیٹھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دوسرے اوور کے سیکنڈ لاسٹ بالر پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی وکٹ اڑا دی ہے ، بابر اعظم چھ بالز پر صرف 7 رنز بنا پائے ۔ قبل ازیں شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور کی پہلی بال پر محمد حارث کا بلا تور دیاجبکہ دوسری بال پر محمد حارث کی وکٹ اڑا دی ۔لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا بیگ 5، عبداللہ شفیق 75، فخر زمان 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سیم بلنگ 47 اور ڈیوڈ ویزے 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اس طرح مقررہ بیس اوورز میں لاہور قلندرز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پی ایس ایل 8کا سب سے بڑا سکور241 بنا ڈالا اور پشاور زلمی کو 242 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جبکہ رومن پاؤل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔