کوئٹہ (ویب ڈیسک )صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ باڈر کاروبار اور روزگار کے حوالے سے صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گے باڈر ٹریڈ اور لوگوں کے روزگار کی سہولت کیلئے تمام حائل رکاوٹیں بشمول ٹوکن سسٹم ختم کی جائیں گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اجلاس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاکہ تربت میں وزیر اعلی قدوس بیزنجو کی
- Advertisement -
سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس میں بارڈر کاروبار کے مسلئے پراور جنوبی بلوچستان پیکج پر عمل درآمد کے حوالے سےاہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ بارڈر ٹریڈ اور لوگوں کے روزگار کی سہولت کیلئے تمام حائل رکاوٹیں بشمول ٹوکن سسٹم ختم کی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ باڈر کاروبار اور روزگار کے حوالے سے صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح پر
کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گے۔ اسکے علاوہ گوادر میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان کے مطالبات پر کافی حد تک عمل درآمد کیا گیا ہے جس کا اعتراف وہ اپنے تقاریر میں کر چکے ہیں ، حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کو روزگار میں سہولت اور آمدورفت میں آسانی پیدا کرنا ہے، مولانا گفت و شنید اور با معنی مذاکرات کے لیے مزید لچک دکھائیں۔