MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر خزانہ کا آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ

1 367

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملک بھر میں حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر گندم اور آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں قیمتوں پر نظر رکھنے کی قومی کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر گندم جاری کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا جس سے صوبے میں آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں کو برقرار رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹریز کو آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کی بھی ہدایت کی۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ تین ماہ کیلئے وزارت غذائی تحفظ کی مشاورت سے اشیا کی برآمد پر پابندی عائد کرے تاکہ ملک میں ان چیزوں کی دستیابی اور قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

شوکت ترین نے کہا کہ دنیا بھر میں خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو ا ہے تاہم حکومت نے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اعانت فراہم کرنے سمیت موثر اقدامات کئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) کوئٹہ میں سستے آٹے کی فراہمی کےلئے عوام نے احتجاجاًریلو ے اسٹیشن کے قریب زرغون روڈ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.