MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ)کی جانب سے استحکام پاکستان فلڈ لائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد۔

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی (مسائل نیوز)صوبے کے نوجوانوں میں مثبت رجحانات کے فروغ کیلئے فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) کی جانب سے کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد

- Advertisement -

فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) سبی سکاوٹس کی جانب سے نوجوانوں میں مثبت رجحانات کے فروغ کیلئے استحکام پاکستان فلڈ لائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایف حکام سمیت قبائلی عمائدین اور شائقین کرکٹ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ہیڈکوارٹرز سبی سکاوٹس کے گراونڈ میں منعقد کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں اور ذہنی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا ۔
شائقین کرکٹ نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے ایف سی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.