MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گلوکارہ آئمہ بیگ پاک فیسٹ کے منتظمین پر برس پڑیں

3 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) گلوکارہ آئمہ بیگ نے ان کنسرٹ منتظمین پر سخت تنقید کی ہے جو ان کا نام استعمال کرکے ٹکٹ بیچ رہے ہیں۔آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاک فیسٹ کے کنسرٹ میں جانے سے انکار کرچکی تھیں لیکن

- Advertisement -

پھر بھی ان کے نام پر ایونٹ کے ٹکٹ فروخت کیے گئے۔پاکستان فیسٹیول کے نام سے تین روزہ ایونٹ 12 مارچ سے لاہور کے امین کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوا ہے۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میرے انکار کے بعد پروگرام کے منتظمین کو میرا نام استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے میرا نام استعمال کرکے پیسے بنائے۔آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ منتظمین نے میرے مداحوں کو گمراہ کیا ہے اور وہ مداح میرا نام دیکھ کر ایونٹ کے ٹکٹ خرید رہے تھے۔انہوں نے آرگنائزروں سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کو درست کیا جائے اور میرا نام استعمال نہ کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز)پاکستان میوزِک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے ایک پرانے انٹرویو […]

  2. […] نیوز)پاکستان میوزِک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے خبر کو غلط انداز میں پیش کرنے پر مقامی میگزین پر […]

  3. […] نیوز)پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے ماضی کا ایک قصہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ایک 72 […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.