MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسجد نبوی ﷺ میں حکومتی وفد کے ساتھ پیش آئے واقعے پر عمران خان کا ردعمل

0 444

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) مسجد نبوی ﷺ میں حکومتی وفد کے ساتھ پیش آئے واقعے پر عمران خان کا ردعمل آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں ، میرا عقیدہ ہے رسولﷺ سے عشق نہ ہو تو ایمان مکمل نہیں ہوتا اور کوئی عاشق رسولﷺ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ، مدینہ میں جب یہ واقعہ ہوا تو ہمارے کارکن شب دعا منا رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پوری دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ، انہوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر حکومت کو گرایا ، سازش کے تحت این آر او ٹو دیا گیا اور کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا گیا ، مدینہ میں جو ہوا وہ ان کے اعمال کا نتیجہ اور عوام کا رد عمل ہے کیوں کہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی اس طرح عوام نہیں نکلے اور یہ کوئی کر نہیں رہا بلکہ لوگ تکلیف میں نکل رہے ہیں اور عوام میں غصہ ہے ۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ مسجد نبویﷺ میں وزیراعظم شہبازشریف اور حکومتی وفد کو دیکھ کر لوگوں نے خوب نعرے بازی کی ، کارکنان کی بڑی تعداد نے حکومتی وفد کا پیچھا کیا ، غدارغدار، چور چور کے نعرے لگائے، وزیراعظم اوروفد کے ارکان کوسکیورٹی گارڈ زنے گھیرے میں لیے رکھا۔ اے آروائی نیوز کے مطابق اس دوران مسجد نبویﷺ کے تقدس اور احترام کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف اور حکومتی وفد مسجد نبویﷺ پہنچا تو لوگوں نے نعرے بازی کی ، عوام کی بڑی تعداد نے حکومتی وفد کا پیچھا کیا اور غدارغدار، چور چور کے نعرے لگائے ، وزیراعظم شہبازشریف کی گاڑی کو لوگوں نے گھیرے میں لیے رکھا ، شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب بھی گارڈ کے گھیرے میں رہے۔
وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ معاشرے کی تباہی ہے، میں اس شخص کا نام اس پاک زمین پر نہیں لینا چاہتی، اس پاک زمین کو سیاست کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہتی، انہوں نے جو اس معاشرے میں تباہی کی وہ آج آپ کے سامنے ہے، بہت سا ایسا معاشرے کا حصہ اور طبقہ موجود ہے جو ان روایات کو برقرار رکھ رہا ہے، وقت لگے گا لیکن یہ رویے ہمارے مثبت رویوں سے تبدیل ہوں گے، ہمارے کارکن بھی یہاں ہیں لیکن انہیں ہدایت کی گئی کہ ایسا رویہ نہ اپنایا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.