MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب،تحریک انصاف اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

2 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی اور اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی زیرصدارت صوبائی اسمبلی میں پارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو گا۔دونوں جماعتوں نے آئندہ کے لائحہ عمل اور مشاورت کیلئے اجلاس طلب کیاہے۔
جبکہ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کے ری الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔ادھر وزیرا اعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے حکمت عملی تیار کر لی۔حکومتی اور اتحادی اراکین پنجاب اسمبلی نے گزشتہ رات مقامی ہوٹل میں قیام کیا۔ارکان ہوٹل سے قافلے کی صورت میں پنجاب اسمبلی جائیں گے۔

- Advertisement -

حمزہ شہباز اراکین کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں ظہرانہ دیں گے اور قافلے کی صورت میں پنجاب اسمبلی روانہ ہوں گے۔

جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کو انتخابی عمل کے بائیکاٹ کی تجویز دے دی گئی ہے۔کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ہونے والے مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کی تجویز دی گئی ، اس حوالے سے اجلاس میں شریک اراکین کی رائے تھی کہ بائیکاٹ کو سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کے فیصلے سے مشروط کیا جائے لیکن اگر حکم امتناع نہ ملے تو انتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیا جائے۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی،اپیل میں حمزہ شہباز اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ہمارا موقف تسلیم کیاگیا،ہائیکورٹ نے مختصر نوٹس پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا،درخواست کے فیصلے تک وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب روکا جائے جبکہ حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کیا جائے،اپیل میں استدعا کی گئی کہ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ شفاف الیکشن ہوسکے،لاہور ہائیکورٹ فیصلے کیخلف اپیل منظور کی جائیں،پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی ہے،سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ آج ہی سماعت کی جائے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] ر(مسائل نیوز) وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس منعقد ہوا۔ […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف نے وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کے معاملات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.