MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اوگرا نے ایندھن کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا

0 48

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں ایندھن کی قلت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

اوگرام کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں تاہم درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس میں وقتی تاخیر ہوئی تھی۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق پی ایس او کا ڈیزل اور وافی کا پیٹرول بحری جہاز کلیئر کر دیا گیا جبکہ ملک بھر میں ایندھن کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کاروباری سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں جبکہ ایندھن کی فراہمی پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.