MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حریم شاہ کی رمضان کے آغاز پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے صندل خٹک اور عائشہ کو بددعائیں

3 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی سابقہ قریبی دوست اور ٹک ٹاکر صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد ہونے کی بددعا دی ہے۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مشکل حالات پر گفتگو کی۔

ویڈیو بیان میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ’ اس رمضان المبارک کے صدقے آپ سب سے دعاؤں کی التماس ہے اور میری دعائیں بھی آپ سب کے ساتھ ہیں ، اس وقت میں ایک مشکل، کٹھن اور دشوار حالات کا سامنا بہادری سے کررہی ہوں لیکن اس سب کے باوجود میری اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے، مشکلات سب پر آتی ہیں لیکن بہادر وہ ہے جو ان مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرے‘۔

- Advertisement -

ویڈیو پیغام کے ساتھ حریم شاہ نے کیپشن درج کرتے ہوئے لکھاکہ ’ یااللہ پاک میں بہت کمزور ہوں میری مدد فرما، یااللہ پاک اس رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد کر ، یااللہ تو سب جانتا ہے تجھ سے کچھ چھپا نہیں میرے اللہ تو مجھے انصاف دلادے‘۔

واضح رہے کہ کچھ روزقبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، وائرل ویڈیو پر حریم شاہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز)پاکستانی متنازع ٹک ٹاک حریم شاہ نے دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتے ہوئے ان سے کنارہ کشی […]

  2. […] ٹاکر حریم شاہ کی سوئمنگ پول میں بولڈ ویڈیو […]

  3. […] حریم شاہ نے معروف سیاسی شخصیت کی نیم برہنہ تصویر لیک کردی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.