MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رمضان میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ مشروب پیئیں

0 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)رمضان المبارک جہاں باطنی پاکیزگی اور اصلاح نفس کا بہترین ذریعہ ہے وہیں اس ماہ کے طبی فوائد بھی کہیں زیادہ ہیں۔ نظام انہضام درست ہوتا ہے اور فشار خون و شوگر کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہوجا تا ہے۔

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔ موٹاپے سے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر جیسے موزی امراض ہوتے ہیں تاہم اچھی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کو ایک ایسا مہینہ میسر ہے جس میں وزن کو خاطر خواہ حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
سعودی ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ہیبسکس (Hibiscus) نامی پودے کے پھولوں کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گرمی میں ہیبسکس کا شربت یا چائے لذت اور توانائی سے بھرپور مشروب ہیں۔
اس کی ایک اور خاص بات وزن میں کمی کرنا ہے اور ساتھ ساتھ جسم میں موجود مضر بیکٹیریا اور کینسر کے خلیات کی افزائش کو کم کرنا ہے۔ جدید تحقیق میں بھی ہیبسکس کی چائے پینے سے صحت کے لیے متعدد فوائد کا انکشاف ہوا ہے۔

- Advertisement -

ہیبسکس پر کی گئی ریسرچ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ تحقیقی مطالعے میں شامل 70 فیصد رضاکاروں کے وزن میں ہیبسکس کی چائے یا شربت پینے سے کمی واقع ہوئی۔

ان افراد میں محض 12 ہفتوں کے بعد جسمانی چربی پگھل گئی اور ان جسم کا وزن کم ہوگیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.