MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے کوئٹہ میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے متحرک اور الرٹ ہیں ایف سی بلوچستان(نارتھ)

0 568

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)عیدالفطر کے حوالے سے فرنٹیئر کور بلوچستان(نارتھ) کا کوئٹہ میں سیکیورٹی اجلاس

- Advertisement -

فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ)چلتن رائفلز کوئٹہ میں سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ھوا ۔جس میں ایف سی حکام، ڈی سی کوئٹہ، ایس پی سیکیورٹی، ایس پی سریاب سمیت انٹیلیجنس نمائندوں، سول انتظامی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب اور عیدالفطر کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں عبادات کے دوران مسجدوں اور عیدگاہوں پر سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ علاوہ ازیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے سیکورٹی کو مذید بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.