MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف خان نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند کرنے سے متعلق بیان پر شعیب ملک کی کلاس لے لی

0 42

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف خان نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند کرنے سے متعلق بیان پر سابق کرکٹرز کی کلاس لے لی اور منافق قرار دیدیا۔

- Advertisement -

اپنے سوشل میڈیا بیان میں عبدالرؤف خان کاکہنا تھا کہ جس فارمولے پر شعیب ملک خود پچیس سال پاکستان ٹیم میں کرکٹ کھیلتا رہا نہ باولر نہ بیٹسمین ۔ اب کہہ رہا ہے کہ آدھے تیتر اور آدھے بٹیر والا یہ فارمولا موجودہ پلیئرز پر فٹ نہیں آتا۔ حالانکہ کہ خود تمام کرکٹ اسی فارمولے کے تحت اس نے خود کھیلی ہے جس پر پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان عمران خان نے بھی اس کو “ریلو کٹے” سے تشبیہ دی تھی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کاکہنا تھا کہ میں حیران ہوں ان سابقہ کرکٹرز کی منافقت پر جنھوں نے خود اور اپنا سارا خاندان ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کھیل کر پالا پوسا اب وہ کہتے ہیں ڈیپارٹمنٹ بند کر دو۔ جو پچاس بالز میڈن کھیل کر 20رنز بناتے تھے انکو 100 کا سٹرائیک ریٹ پسند نہیں اور جو خود ساری عمر میچ فکسنگ فینسی فکسنگ کرتے رہے وہ میڈیا پر ایمانداری اور اخلاقیات پڑھا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.