MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اعظم سواتی کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنے کا فیصلہ

0 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی سفارش پر نادرا کارروائی کرے گا۔گذشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو رہا کیا تو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔
اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے سندھ منتقل کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے قاسم سوری نے کہا کہ اعظم خان سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، بلوچستان ہائیکورٹ سے رہائی کے احکامات کے بعد سندھ حکومت کے حوالے کرنا افسوسناک ہے۔
جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف صوبے میں درج 6 مقدمات کے اندارج سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت، پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کردیے۔

- Advertisement -

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف سندھ میں درج 6 مقدمات کے اندراج سے متعلق عثمان سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ جس کیخلاف مقدمات ہیں وہ کہاں ہیں درخواستگزار کے وکیل انور منصور خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اعظم سواتی گرفتار ہیں، انہیں کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ پورے ملک میں ایک ہی ایشو پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ یہ مقدمات سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ 5 مقدمات کراچی اور ایک مقدمہ قمبر میں درج کیا گیا ہے۔عدالت نے سندھ حکومت، پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی پولیس سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایس پیز کو درج مقدمات سے متعلق 22 دسمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.