MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیف جسٹس ہی بینچز بنانے کا اختیار رکھتے ہیں، اضافی نمبر دینے کے کیس میں جسٹس شاہد کا اختلافی نوٹ

0 192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس میں جسٹس شاہد نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا جس کے مطابق چیف جسٹس ہی بینچز بنانیکا اختیار رکھتے ہیں۔ جمعرات کو جسٹس شاہد وحید نے 5 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ

- Advertisement -

بینچز تشکیل دینا چیف جسٹس پاکستان کا انتظامی اختیار ہے، سپریم کورٹ ازخود نوٹس نمبر2022/4 میں یہ قرار دے چکا ہے۔اختلافی نوٹ میں لکھا گیا کہ قرار دیا چکا ہیکہ چیف جسٹس ہی بینچز بنانیکا اختیار رکھتے ہیں، ججز بینچ کی تشکیل پر اعتراض نہیں اٹھا سکتے، اگر ججز کو بینچ کی تشکیل پر اعتراض تھا تو وہ کیس سننے سے معذرت کر سکتے تھے۔جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، از خود نوٹس میں وہ باتیں زیر بحث لائی گئیں جو کیس کا حصہ ہی نہیں تھیں۔جسٹس شاہد وحید کے اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 اضافی نمبر دینے پر اٹارنی جنرل اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن (پی ایم ڈی سی)جواب جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس میں جسٹس شاہد نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا جس کے مطابق چیف جسٹس ہی بینچز بنانیکا اختیار رکھتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.