MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کا حالیہ اقدام خانہ جنگی کی ابتدافواد چوہدری نے خبردار کردیا

1 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تین مہینوں میں کیا معجزہ ہونا ہے کہ پی ڈٰ ایم الیکشن میں چلی جائے؟ اگر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں

- Advertisement -

ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں انتخابات کا مطلب ہے کہ یہ حکومت دس اگست کو فارغ ہو گی سوال یہ ہے تین مہینوں میں کیا معجزہ ہونا ہے کہ پی ڈٰ ایم الیکشن میں چلی جائے؟ اس کا کوئی امکان نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو یا نہ ہو پاکستان کے معاشی مسائل میں اضافہ ہونا ہے اور پی ڈی ایم کی سیاست میں واپسی کا دور دور امکان نہیں۔اگر پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا جو سال دوسال نہیں جب تک چل سکے گا چلے گا لیکن جو حالات ہیں یہ اقدام پاکستان میں خانہ جنگی کی ابتداء ً کرسکتا ہے اور کوئی اسے نہیں روک سکے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا جو سال دوسال نہیں جب تک چل سکے گا چلے گا، لیکن جو حالات ہیں یہ اقدام پاکستان میں خانہ جنگی کی ابتدا کرسکتا ہے اور کوئی اسے نہیں روک سکے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.