کوئٹہ(ویب ڈیسک)حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر میں گورنربلوچستان سیدظہور آغاسے ملاقات کی اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادرمکران ڈویژن میں فش ریز،بارڈرٹریڈ،چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل ،غربت بے روزگاری ،منشیات کی تباہی وبربادی سے گورنربلوچستان کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ مکران ڈویژن میں عوام ان سلگتے مسائل سے تنگ آگیے تھے
- Advertisement -
بدقسمتی سے عوام کو سننے والا کوئی نہیں اللہ کی طرف سے دی گئی روزگار بھی حکمرانوں کی آشیر بادسے ٹرالرمافیا نے ختم کردیا بارڈرپر صرف سرمایہ داروں بڑ ے تاجروں اور حکومتی حمایت حاصل کرنے والوں کیلئے آسانی ،چیک پوسٹوں پر معصوم مقامی افراد کی بلاوجہ کی تذلیل ،منشیات کی عام دستیابی سمیت دیگر مسائل سے علاقے کے عوام تنگ آگیے سی پیک سٹی کے عوام کو دووقت کے کھانے کے لالے پڑگی۔
ہر طرف مایوسی ،بدعنوانی ،حکومتی بے حسی ،منتخب نمائندوں کی غفلت کی وجہ سے عوام پریشان تھے ان حالات میں ہم نے عوامی قوت وتائید سے احتجاج ودھرنے شروع کیے بدقسمتی سے حکمرانوں نے تیس دنوں کے بعد ہماری بات سنی ۔اب اگر حکمرانوں نے معاہدوں ہر عمل درآمد نہیں کیا تو دوبارہ ہم ایسی قومی عوامی احتجاج تحریک شروع کریں گے کہ جس کو رکھوانا حکمرانوں کے بس میں نہیں ہوگا ۔بلوچستان میں دس لاکھ افراد منشیات کا شکار ہیں