MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی شوکت خانم ہسپتال کا اسٹرکچر مکمل عوام کے لیے کب تک کھل جائے گا؟اعلان کر دیا گیا

0 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا ٹراسٹری کئیر کینسر ہسپتال ہو گا۔

- Advertisement -

تکمیل کا کام شروع ہو چکا ہے،دسمبر 2023ء تک کھل جائے گا، عوام کے تعاون کی ضرورت ہے،کراچی ، اندرون سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو کینسر کا علاج فراہم کرنا ہے۔سابق وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرانہوں نے بتایا کہ شوکت خانم ہسپتال کراچی کا اسٹرکچر مکمل ہو گیا ہے،کراچی کا کینسر ہسپتال لاہور کے ہسپتال سے دگنا بڑا ہے، انہوں نے لکھا کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹراسٹری کئیر کینسر ہسپتال ہو گا، ہسپتال کی تکمیل کا کام شروع ہو چکا ہے،دسمبر 2023ء تک کھل جائے گا، منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ہمیں آپ(عوام) کے تعاون کی ضرورت ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے لکھا کہ کراچی ، اندرون سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو کینسر کا علاج فراہم کرنا ہے،ہسپتال مکمل کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے لوگوں پر بھروسہ کر سکتا ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.