فرح خان کا عمر فاروق ظہور سمیت دیگر کو 5 ارب کا لیگل نوٹس
لاہور(مسائل نیوز) توشہ خانہ تحائف فروخت کرنے کا الزام،فرح خان نے عمر فاروق ظہور سمیت دیگر کو 5 ارب کا لیگل نوٹس بھجوایا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان کی جانب سے ان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لیگل نوٹس بھجوایا۔لیگل نوٹس کے مطابق 2019 میں فرح خان دبئی گئی ہی نہیں،عمر فاروق ظہور نے دیگر کے ساتھ مل کر توشہ خانہ تحائف فروخت کرنے کا جھوٹا الزام لگایا،فرح خان کی شہرت اور ساکھ متاثر کرنے کیلئے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔
لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا کہ بدنیتی کی بنیاد پر ٹارگٹ کر کے فرح خان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔7 روز میں الزامات لگانے پر غیر مشروط معافی مانگی جائے اور معافی مانگنے کے ساتھ ساکھ متاثر کرنے پر 5 ارب روپے بھی ادا کئے جائیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے توشہ خانہ کے بیچے تحائف کا خریدار سامنے آیا تھا۔دبئی کی کاروباری شخصیت عمرفاروق نے دعویٰ کیا تھا کہ میں نے تحائف 20 لاکھ ڈالرز میں تحائف خریدے تھے،عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی آئیں اور سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے تھے تاہم تحقیقاتی صحافی طاہر عمران میاں کی رپورٹ نے بظاہر عمرفاروق کے دعوؤں کو غلط ثابت کیا۔
- Advertisement -
فرح خان کے امیگریشن ڈیٹا اور عمر فاروق ظہور کے دعوؤں کے مطابق توشہ خان کی گھڑی اور دوسری قیمتی اشیا کے فروخت کا اپریل 2019 میں فرح خان کے ہاتھوں دبئی میں فروخت کیا جانا ممکن نہیں کیونکہ فرح خان اپریل کے ایک بڑے حصے میں پاکستانی اور امریکی امیگریشن ڈیٹا کے مطابق امریکا میں موجود تھیں۔صحافی طاہر عمران میاں نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فرح خان اپریل 2019 میں دبئی گئی ہی نہیں۔طاہر عمران میاں کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے دورِ حکومت میں فرح خان نے 2 بین الاقوامی دورے کیے۔پہلا دورہ 3 اپریل 2019 جبکہ دوسرا اپریل 2021 میں کیا گیا۔قیمتی گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کے مطابق فرح خان 2019 میں دبئی آئیں تاہم تب فرح خان براستہ ابوظہبی امریکا گئی۔
[…] لاہور نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق فرح گوگی کے […]