MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کوگاڑی سے اتار کر عدالت میں لانا ناممکن ہے، عدالت حاضری قبول کرے،شاہ محمودقریشی

0 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان احاطہ عدالت میں موجود ہیں، ججزتسلی کرلیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ عمران خان کوگاڑی سے

- Advertisement -

اتار کر عدالت میں لانا ناممکن ہے لہٰذا جج سے درخواست کریں گے، عمران خان کی حاضری کو قبول کیا جائے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں ۔ عدالت نے عمران خان کو 5بجے کی مہلت پیش کی تھی جس کے عبد عمران خان نے پانچ بجے عدالت پیش ہونے کا اعلان کیا تھا ۔خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران خان کو 5 بجے پیش ہونےکا آخری موقع دے دیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے عدالت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.