MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ندا یاسر نے مردوں کیساتھ تصویر نہ بنوانے کی وجہ بتادی

0 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے مرد مداحوں کے ساتھ تصویر نہ کھنچوانے کی وجہ بتا دی ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ندا یاسر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں ایک شخص نے ندا یاسر کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں کھنچواتی۔

- Advertisement -

اب ندا یاسر نے اس پر وضاحت دی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ندا یاسر نے کہا کہ میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں کھنچواتی کیونکہ یہ میری زندگی کا اصول ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سی اداکارائیں جینٹس مداحوں کے ساتھ تصویر کھنچوا لیتی ہیں لیکن بعد میں وہ مرد حضرات ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے کیپشن میں لکھتے ہیں کہ میری دوست سے ملیے۔میزبان نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں جینٹس کے ساتھ تصویر کھنچوانے سے گریز کرتی ہوں۔ندا یاسر نے مزید کہا کہ میں خواتین اور فیملیز کے ساتھ تصویر کھنچوا لوں گی لیکن مرد حضرات کے ساتھ نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.