MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دنیا کے سب سے چھوٹے چیتے کی پیدائش

0 338

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(ویب ڈیسک)برطانوی دارالحکومت میں قائم چڑیا گھر میں دنیا کے سب سے چھوٹے اور کمزور ترین چیتے کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے زیڈ ایس ایل چڑیا گھر کی انتظامیہ چند روز سے گیشا (چیتے) کے سامنے نہ انے کی وجہ سے فکر مند تھی،

- Advertisement -

جس کے پیش نظر پنجرے میں لگے کیمرے کی ریکارڈنگ کو چیک کیا گیا تو وہ بچے کو اپنی زبان سے صاف کررہی تھی۔انتظامیہ نے جب اس ویڈیو کا بغور مشاہدہ کیا تو انہیں معلوم ہواکہ گیشا نے بچے کو جنم دیا ہے جو بہت کمزور اور چھوٹا ہے۔چیتے کی دیکھ بھال کرنے والے ملازم لوسی ریڈ نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے بچے کی قبل از وقت پیدائش ہوئی ہے، ہم ا سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے پیدائش کے بعد ماں اور بچے کی ویکسی نیشن بھی کرالی ہے جبکہ یہ بات سامنے ائی کہ تین میں سے اب صرف ایک بچہ زندہ باقی ہے۔

ماہرین حیوانات کے مطابق یہ بچہ ٹائیگرز کی سماتران نسل کا ہے جو جسمانی لحاظ سے دیگر کے مقابلے میں چھوٹے ہوتے اور دنیا میں ان کی تعداد صرف 300 ہے۔انتظامیہ کے مطابق ہم نے متعدد بار پنجرے میں داخل بچے اور ا±س کی صحت کو دیکھنے کی کوشش کی تو گیشا ایک دم تیزی کے ساتھ حملہ کرنے کے لیے اگے بڑھی اور ہمیں روک دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.