MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چین اپنے دشمنوں کا ڈیٹا بذریعہ سوشل میڈیا اکٹھا کررہا ہے، واشنگٹن پوسٹ

0 333

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(ویب ڈیسک )چین اپنے انٹرنیٹ کے ایک بڑے حصے کو مغربی ممالک میں دشمنوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے استعمال کررہا ہے تاکہ اپنی فوج، پولیس اور ایجنسیوں کو ان سے متعلق خفیہ معلومات سے لیس کیا جاسکے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹس کے مطابق چین کے پاس قومی سطح پر پھیلے ڈیٹا سرویلئنس سروسز کا انتظام ہے ۔

- Advertisement -

واشنگٹن پوسٹ نے 2020 کے 300 چینی سرکاری پروجیکٹس کی دستاویزات کا مطالعہ کیا جس میں مغربی ممالک میں موجود ٹارگٹس کی معلومات بذریعہ ٹویٹر ، فیس بک اور دیگر مغربی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اکٹھا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا، پولیس، ایجنسیاں فوج اور سائبر سیکورٹی ادارے مزید ایسے سسٹمز خرید رہے ہیں جن سے ڈیٹا جمع کرنے کے طریقہ کار کو مزید موثر بنایا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.