صوبے کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں،ضیاءلانگو
کوئٹہ(جی این ایم)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت بلوچستان میں قانون کی حکمران میں پاہیدار اصلاحات کے نفاذ کے لیے تمام تر وسائل بروےکا لارہی ہے صوبہ میں قانون کی حکمران میں اصلاحات کے لیے صوبائی حکومت نے پانچ سو ملین مختص کی ہیں جس سے بلوچستان میں ہمیں جامع انصاف اور لچکدار معاشرے کی پرورش کے لیے کوششوں کو مذید بڑھانے میں مدد ملےگی۔
- Advertisement -
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو این او ڈی سی کے زیر اہتمام قانون کی حکمرانی پر سٹیرنگ کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹریداخلہ قمر مسعود پاکستان میں یورپین یونین کی مندوب یو این او ڈی سی کےاعلیٰ حکام محکمہ پولیس کے نماہندگان کے علاوہ مختلف شعبہ ذندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حکومت بلوچستان نے قانون کی حکمرانی کے روڈ میپ جیسے اہم منصوبے کو آگے بڑھانے میں واقعی ایک ناقابل یقین پیش رفت کی ہے۔ آج ہم ایک مضبوط بنیاد پر کھڑے ہیں یہ سب ہمارے اسٹیک ہولڈرز ڈیلیوری یونٹ اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپس کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔