ڈیرہ اللہ یار متاثرین کا پینے کے پانی کے انتظامیہ کے جانب سے پانی کے ڈرم اٹھا کر لے جانے کے خلاف اضلعی انتظامیہ کے خلاف خواتین اور بچوں سمیت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
جعفر آباد (مسائل نیوز)ڈیرہ اللہ یار متاثرین کا پینے کے پانی کے انتظامیہ کے جانب سے پانی کے ڈرم اٹھا کر لے جانے کے خلاف اضلعی انتظامیہ کے خلاف خواتین اور بچوں سمیت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
سیلاب کو گزرے چھ ماہ ہوئے مگر ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے بحالی کیلئے ٹھوس اقداماا نہیں اٹھائے سلاب متاثرین مختلف روڈوں کے کنارے کھلے آسمان سخت سردی میں امداد کے منتظر ہیں تفصیلات کے مطابق ترقی کالونی کے قریب ہندو کیمونٹی کے
- Advertisement -
رہائشیوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کو گزرے چھ ماہ ہوئے مگر ضلعی انتظامیہ اور منخب نمائندوں نے کوئی توجہ نہیں دی ہے ہمارے گھروں میں تا حال پانی جمع ہے اسلیئے مجبوری کے تحت روڈوں کنارے پناہ لیئے ہیں اس وقت تک نہ انتظامیہ نہ منتخب نمائنوں اور نہ ہی کسی این جی اوز نے امداد کی ہے ہمارے خیمہ بستی میں قائم پانی ٹینکی بھی چار روز قبل اکھاڑ کر لے گئے ہیں اب ہم گندہ پانی پینے کیلئے مجبور ہیں گندہ پانی پینے کے باعث بچے بیمار پڑے ہیں ہم ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں اور کوئی امداد کی ضرورت نہیں کم از کم پینے کیلئے پانی فراہم کیا جائے