کراچی(ویب ڈیسک)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز جو حکمت عملی مرضی بنائے، مجھے رزلٹ چاہیے۔کراچی میں وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اسٹریٹ کرائم سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صوبائی مشیر مرتضی وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل، سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈپٹی ڈی جی رینجرز، ڈی آئی جی ساوتھ، خفیہ اداروں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔
- Advertisement -
اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، مجھے پولیس اور رینجرز سڑکوں پر نظر نہیں آتیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں اب بالکل برداشت نہیں، شہر کا خود سرپرائز وزٹ کروں گا، پولیس اور رینجرز کی جو بھی حکمت عملی ہے وہ بنائے مجھے رزلٹ چاہیے۔
وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، ایس ایچ او کو اپنے علاقے کا پتہ ہوتا ہے کہ کون اسٹریٹ کرمنلز ہیں۔دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم فروری تا 20 تک شہر میں ڈکیتی کے دوران 12 افراد جاں بحق ہوئے، 58 افراد زخمی ہوئے ہیں۔