MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا‎

0 545

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض (مسائل نیوز)سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے مسافروں کو قرنطینہ پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ قرنطینہ یونٹ کی جاری رپورٹ سے مسافروں کی بورڈنگ کو مشروط کیا گیا ہے۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائنز سمیت چارٹرڈ سروس والوں کو ہدایات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ہدایت نامے میں رہائشی اور ورک ویزا والوں کو بھی قرنطینہ سینٹر کی رپورٹ لانا لازم قرار دی گئی ہے۔ہدایت

- Advertisement -

نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافر محکمہ بلدیات اور ہاؤسنگ کے مصدقہ قرنطینیہ سینٹرز سے بار کوڈ حاصل کرکے بورڈنگ حاصل کریں، مسافروں کی بورڈنگ کو سعودی محکمہ بلدیات اور دیہی امور کے شعبہ سے مشروط کیا گیا ہے۔‎

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.