MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریاض کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی فٹبال اچھالنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

0 94

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض (مسائل نیوز)فٹبال کا جادو ریاض کانفرنس میں بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں فیفا کے صدر جیانی انفانتینو کانفرنس میں فٹبال لے آئے۔

انہوں نے فٹبال ہاتھ میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اسے غور سے دیکھیں تو یہ گیند جیسا لگتا ہے ۔ انہوں نے اپنے ساتھ بیٹھے شخص کو فٹبال پکڑاتے ہوئے کہا کہ کیا ایسا ہی ہے جس پر اس نے کہا کہ ہاں چھونے میں مجھے بھی گیند جیسا محسوس ہوتا ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ اسے آگے بیٹھے ہوئے شرکاء تک پہنچائیں۔

شرکاء نے ایک دوسرے کو فٹ بال پاس کی۔ جب فٹبال شہباز شریف کے ہاتھ میں آیا تو انہوں نے 2 بار گیند پھینکنے کا دکھاوا کیا، اور جب انہوں نے تیسری بار واقعی گیند پھینکی تو وفد کے رکن اسے پکڑنے میں ناکام رہے جس پر وہاں موجود تمام لوگ قہقہے لگانے لگے اور خوب تالیاں بجائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام شرکاء نے اس صورتحال سے خوب لطف اٹھایا۔

عاطف رؤف نے لکھا کہ شہبازشریف کے دلچسپ انداز یں فٹبال اچھالنے پر خوب تالیاں بجائیں گئیں۔

- Advertisement -

فیفا سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ صرف فٹبال نہیں بلکہ جادوئی آلہ ہے جو لوگوں کے چہروں پر خوشی لے آتا ہے۔ صدرفیفا نے وزیراعظم شہبازشریف کی تعریف بھی کی اور کہا کہ جو آپ اپنے ملک کے لیے کر رہے ہیں وہ شانداز ہے

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان ’اقتصادی تعاون کے فریم ورک‘ کے آغاز پر اتفاق کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس فریم ورک کے تحت معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی کے مختلف شعبوں میں کئی اسٹریٹجک اور کلیدی منصوبوں پر غور کیا جائے گا جو دونوں حکومتوں کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.