MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پرانے ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت، ڈالر جلد 5 روپے تک گرنے کا امکان

1 596

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈالر جلد 5 روپے تک گرنے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر رضا باقر نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پرانے ڈالرز ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ اگر حکومت ہمارے درینہ مسائل حل کر دے تو وہ سالانہ 10 ارب ڈالر سے زیادہ حکومت کو فراہم کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

حکومت پرانے ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے تو عوام کے یہ کروڑوں ڈالرز تبدیل ہو کر بینک اکانٹ میں ڈپازٹ ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو ایکسپورٹ کرنے والے ایکسپورٹر کو حکومت نے بینک کانٹر پر کیش ڈالر جمع کرنے کی اجازت دی ہے اسے فوری طور پر ختم کیا جائے کیونکہ اس سہولت کا بہت زیادہ استعمال ہو رہا ہے۔ملک بوستان نے تجویز دی کہ اگر حکومت آج ہی کمرشل بینکوں پر یہ پابندی عائد کر دے کہ وہ خریدے بغیر امپورٹر کو فارورڈ میں ڈالر زہر گز فروخت نہ کریں،اگر یہ فیصلہ ہوجائے تو بہت جلد ڈالر کم ازکم پانچ روپیہ گر سکتا ہے۔

ملک بوستان نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ جس طرح حکومت کمرشل بینکوں کو بیرونی ممالک سے ورکر ریمنٹنس لانے پر فی ڈالر 6 روپے ریبیٹ دیتی ہے اسی طرح اگر ایکسچینج کمپنیوں کو بھی ریبیٹ دیا جائے تو ہم سالانہ 10 ارب ڈالر لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ لیٹرملنے کے بعد وزیر اعظم کے سیکرٹری نے چیئرمین ملک بوستان سے رابطہ کر کے بتایا کہ آپ کا لیٹر وزیراعظم کو مل گیا ہے انہوں نے وزیر خزانہ اور گورنراسٹیٹ بینک کو کہا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مل گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.