MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

منی بجٹ کے حوالے سے 13 دسمبر کو ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

0 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) منی بجٹ کے حوالے سے 13 دسمبر کو ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 دسمبر کی بجائے بدھ 22 دسمبر 2021ءکو شام 4 بجے طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے منی بجٹ کے حوالے سے طے شدہ اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے پہلے یہ اجلاس 13 دسمبر بروز سوموار کو ہونا طے تھا جس میں حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کیا جانا تھا، تاہم اب اس اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔اجلاس اب 13 دسمبر کی بجائے 22 دسمبر کو ہوگا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی آفیشل ٹوئیٹر اکاونٹ سے جاری ایک پیغام میں بتایا گیا ہے

کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 دسمبر کی بجائے بدھ 22 دسمبر 2021ءکو شام 4 بجے طلب کر لیا ہے۔ عوامی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری پیغام میں مزید بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت بلایا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.