MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان تھم گیا، 17فروری 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

0 11

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی ہوئی ہے، پیر کے روز مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 3ہزار روپے سے بھی زائد تک سستا ہوگیا جبکہ یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3200 روپے کمی ہو گئی جس سے 24قیراط کے حامل 1تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

- Advertisement -

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونا فی تولہ 5 لاکھ 23 ہزار 762روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2 ہزار 743روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 41روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی ایک دن کے اضافے کے بعد پھر کمی ریکارڈ کی گئی، چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے کم ہوکر 8 ہزار 164 روپے پر آگئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ عالمی بازار میں سونا 32 ڈالر کمی کے بعد 5010 ڈالر فی اونس کی سطح پر گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.