MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اگر تم مارو گے تو ہم بھی ماریں گے، علی امین گنڈا پور نے اسلحہ ساتھ لانے کی وجہ بتا دیا

1 372

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے اسلحہ لانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر تم مارو گے تو ہم بھی ماریں گے۔ دوسری جانب سے حکومت نے بھی علی امین گنڈا پور کے بیانات اور آڈیو کو جواز بنا لیا ہے، وزیر دفاع اور وزیر اطلاعات نے بھی مذاکرات سے دستبردار ہوتی نظر آ رہی ہے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے

انہوں نے کہاکہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ آئیں تو ہم ماریں گے تو ہم بھی دیکھ لیں گے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اور نامعلوم افراد کی مبینہ بندے اور بندوقوں کی مبینہ آڈیو سامنے لے آئے۔وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے نیوز کانفرنس کے دوران ایک مبینہ آڈیو سامنے لے آئے، جس میں پاکستان تحریک انصاف کےرہنما علی امین گنڈا پور کسی نامعلوم شخص سے بات کر رہے ہیں۔نامعلوم شخص نے علی امین گنڈا پور سے پوچھا جی علی خان، جس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صدر صاحب کیا پوزیشن ہے؟ اس پر نامعلوم شخص کہتے ہیں سر پوزیشن تو اے ون ہے، آپ سنائیں، اس پر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کہتے ہیں، بندوقیں کتنی ہیں؟اس پر نامعلوم شخص جواب میں کہتا ہے کہ بہت ہیں، علی امین گنڈا پور سوالیہ انداز میں پوچھتے ہیں لائسنس ہیں؟ جس پر سابق وفاقی وزیر کہتے ہیں بندے ہیں؟ جس پر نامعلوم شخص کہتا ہے کہ بندے بھی جتنے چاہیں گے ہوں گے سر، اسی دوران پی ٹی آئی رہنما مزید کہتے ہیں اچھا! ہم یہاں کیمپ لگا رہے ہیں، ساتھ ہی قریب کالونی میں، نامعلوم شخص کہتا ہے جی!اسی دوران علی امین گنڈا پور کہتے ہیں یہاں قریب ترین جگہ کون سی ہے؟ آخر میں؟ کون سی کالونی ساتھ لگ رہی ہے۔ نامعلوم شخص جواب دیتا ہے، ہمارے ہاں؟ اس پر پی ٹی آئی سینئر رہنما کہتے ہیں بارڈر پر، بارڈر پر، اسلام آباد کے بارڈر پر، ٹول پلازے کے ساتھ لیفٹ سائیڈ پر، کون سی جگہ ہے،

- Advertisement -

ٹاپ سٹی ہے یا کیپٹل، اس پر نامعلوم شخص کہتے ہیں، ٹاپ بھی، کیپیٹل بھی ہے، بہت ساری ہیں، بتائیں اس پر علی امین گنڈا پور کہتے ہیں، ٹاپ تو ایئر پورٹ پر ہے ناں، نامعلوم شخص جواب دیتا ہے ٹاپ تو ایئر پورٹ والی سائیڈ پر ہے ناں، میں نے پورا نقشہ بھیجا تھا آپ کو۔

اس موقع پر علی امین گنڈا پور مزید کہتے ہیں وہ ملا ہوا ہے مجھے، وہ ہے میرے پاس، تیار ہوں، بس بندے اور سامان آپ رکھیں وہاں پر۔ اس پر نامعلوم شخص کہتا ہے سر کوئی مسئلہ نہیں ہے، انشا اللہ، علی امین گنڈا پور کہتے ہیں، بس پھر رابطے میں ہیں، انشا اللہ، نامعلوم شخص، جی سر، انشا اللہ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ اگر تم ہمیں مارو گے تو کیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.