MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ، بلو چستان کے ٹرانسپوٹرز کا پہیہ جام کا اعلان

0 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلو چستان کے ٹرانسپوٹرز نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضا فے، حکومت کی جانب سے نا رواسلوک،ظالمانہ ٹیکس اور مو ٹر وے اور ٹریفک پولیس کے بھا ری جر ما نوں، اضا فی ٹو ل ٹیکس، ایران بارڈر پر ٹوکن سسٹم اور بلو چستان میں ممکنہ طور پر دیگر صوبوں کے ٹرانسپورٹر کو دفاتر فراہم کر نے کے خلاف 2اگست کو بلو چستان بھر میں پہیہ جام ہڑ تال کر نے کا اعلان کر دیا، ان خیا لات کا اظہار ممتاز ٹرانسپورٹر میر سعید احمد لہڑی، حاجی حکمت لہڑی اورکوئٹہ کراچی کو چ یونین کے چیئرمین عبد اللہ کرد نے مشترکہ پریس کانفر نس کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر آل بس یونین کے حاجی دولت علی لہڑی، تفتان کوچ یونین کے حاجی ملک شاہ جما لدینی، آل مکران کو چ یونین کے حاجی علی نواز لہڑی،عقیق خان کاکڑ، عبد البا ری مشوانی، نا صر شاہوانی، حاجی ایوب خان ناصر، حاجی اکبر لہڑی، حاجی بلال محمد حسنی،حاجی نور جان شاہوانی اور حاجی ابراہیم شاہوانی موجود تھے، انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے نا رواہ سلوک ظالمانہ ٹیکس اور مو ٹر وے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے بھا ری جر ما نے، قو می شاہرواہوں پر جا بجا ٹول پلا زے اور ان پر ٹیکسزنا قابل بر داشت ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹرانسپورٹر ز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے ٹرانسپورٹر کو ملک کے دیگر شہروں میں دفاتر کھولنے کی اجازت نہیں اور نہ ہی انہیں وہاں روٹ پر مٹ دیا جاتا ہے ہما رے بلو چستان حکومت سے مطالبہ ہے کہ دیگر صوبوں کے ٹرانسپورٹرز کے سا تھ بلو چستان میں بھی یہی رویہ اختیار کیا جائے ہم کسی کو بلو چستان میں دفاتر کھولنے کی اجازت دیں گے نہ ہی بلو چستان کے کسی شہر میں روٹ پر مٹ دیا جائے گا اگر حکومت نے ایسا اقدام اٹھا یا تو بلوچستان کے ٹرا نسپورٹر سخت احتجاج کر نے پر مجبور ہوں گے، انہوں نے کہاکہ ٹوکن ٹیکس میں انکم ٹیکس کے ناجائز اضا فہ، ڈیزل میں آئے روز اضا فے کو مسترد کر تی ہے، انہوں نے کہاکہ ایران بارڈر پر ٹوکن سسٹم ختم کیا جائے اانہوں نے مطا لبہ کیا کہ سندھ میں کر اچی کسٹم اور پو لیس کے ناروا سکوک سے نجا ت دلوائی جائے اگر ہما رے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے توہم 2اگست کوغیر معینہ مدت تک کے لئے بلو چستان بھر میں پہیہ جام ہڑ تال اور اپنا کاروبار بند کر نے پر مجبور ہو جائیں گے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.