MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ میں خواتین کی سائیکل ریس

0 70

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) پاک فوج اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شولا سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔

کوئٹہ میں 5.9 کلومیٹر کی سائیکل ریس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سائیکل ریس میں شریک خواتین نے پُرکشش اور چیلنجنگ راستے پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات، تمغے اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، سائیکل ریس میں سب سے کم عمر اور معمر شرکاء کو بھی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات دیے گئے۔

- Advertisement -

شرکاء نے بلوچستان میں صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سائیکل ریس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

سائیکل ریس کی شرکاء نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس خواتین کیلئے بہت ضروری ہیں، بلوچستان میں مزید ایونٹس کرائے جائیں، بلوچستان میں خواتین کی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے اس طرح کے مزید ایونٹس بہت ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج قومی ترقی میں بلوچ خواتین کی شمولیت اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.