MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن اعتزاز احسن نے بڑا بیان داغ دیا

1 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کرانے پڑیں گے۔اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ آمد پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کرانے پڑیں گے، پانچ تین کا فیصلہ وہیں رہے گا،اس پر ہر صورت میں عمل کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے ازخود نوٹس آرٹیکل 184کے سب سیکشن 3 کے تحت لیا،پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یکم مارچ کا عدالتی فیصلہ تین دو کی اکثریتی رائے سے برقرار رہے گا،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مندو خیل کہہ چکے ہیں کہ یکم مارچ کا فیصلہ دے چکے ہیں۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ منصور علی شاہ کے اختلافی نوٹ کوپارلیمنٹ سے ریگولیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ عدالت آئیں اور بتائیں کہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.