MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نامعلوم افراد کی جمائمہ گولڈ سمتھ کے فلیٹ میں گھسنے کی کوشش

1 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(مسائل نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے فلیٹ میں رات کے وقت نقاب پوش نامعلوم افراد نے گھر میںگھسنے کی کوشش کی۔جمائمہ نے سی سی ٹی وی سے لی گئی نامعلوم افراد کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ ان کی شناخت کر سکتے ہیں تو براہ مہربانی مجھے اطلاع کریں۔ جمائمہ کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم وہ نہیں جانتی کہ حالیہ اور سابقہ واقعے میں ملوث افراد ایک ہی ہیں یا اس واقعے میں کوئی اور لوگ ملوث ہیں۔یاد رہے کہ جمائمہ کے فلیٹ میں چند روز قبل بھی نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اورآنجہانی ارب پتی بزنس مین سرجیمز گولڈ ا سمتھ کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.