MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی آئی اے کے حکام بلوچستان کو نظر انداز کررہے ہیں،نصراللہ زیرے

0 416

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے )کی اندرون ملک پروازوں کی کرایوں میں کمی سے متعلق قراردادمتفقہ طورپر منظور کرلی ۔گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے اسلام آباد ، کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی پی آئی اے اور دیگر ایئر لائنز کے کرایے ملک کے دیگر شہروں کی بنسبت بہت زیادہ ہیں

- Advertisement -

جبکہ کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کے دوران فاصلہ اور دورانیہ زیادہ ہونے کے باوجود ان سیکٹرکے کرائے کم ہیں اس امتیازی سلوک اور ناانصافی پرصوبہ بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی پایاجانافطری عمل ہے ۔لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ وہ کوئٹہ سے اسلام آباد ، کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی پی آئی اے اور دیگر ایئر لائنز کے کرائے فوری طور پر کم کرانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے

تاکہ عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔قرار داد کی موزونیت پر بات کرتے ہوئے بشریٰ رند نے کہا کہ ایک سال پہلے بھی میں نے ایوان میںاسی مسئلے پر قرار داد پیش کی تھی مگر بلوچستان لاوارث صوبہ ہے جس کی فکر کسی کو نہیں ہے انہوںنے کہا کہ جو لوگ فضائی سفر کرتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.