بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لیے نئے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل وقت کی اشد ضرورت ہے،ظہور بلیدی
کوئٹہ (مسائل نیوز) سیاستدان ظہور بلیدی کا کہنا ہے بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لیے نئے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل وقت کی اشد ضرورت ہے، جس کے تحت کوہ سلیمان ڈویژن کے قیام کو عوامی سطح پر ملنے والی پذیرائی بلاشبہ بلوچستان کے لوگوں کے لیے مثبت تبدیلی کی نوید ہے۔
- Advertisement -
اپنے ایکس بیان میں انہوں نےکہا بلوچستان، بلوچ قوم اور ریاست پاکستان لازم و ملزوم ہیں، رکھنی کا اجتماع جذبۂ حب الوطنی کا مظہر اور ملک دشمن عناصر کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔ اس اہم اقدام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی داد کے مستحق ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بلوچستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے ساتھ ساتھ ایسی مزید انتظامی اصلاحات اٹھائی جائیں تاکہ لوگوں کے لیے سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جا سکے۔ پاکستان زندہ باد، بلوچستان پائندہ باد