غیر قانونی اور بغیر پر مٹ کے رکشوں اور گاڈیوں کو روڈ پرچلنے کی اجازت نہیں دینگے،ذوہیب اللہ کبزئی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)عدالت عالیہ کے حکم پر سیکرٹری ٹی آر ٹی اے کوئٹہ ذوہیب اللہ کبزئی بمعہ آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس عملہ کے نیوآڈہ اور سریاب روڈپر غیر قانونی اور بغیر روٹ پر مٹ رکشوں،سوزوکی پک اپ اور موٹرسائکل ٹرالی کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے14عددغیر قانونی رکشے , موٹر سائکل ٹرالی اور 4 عدد سوزوکی پک آپ بند کئے جبکہ 90 گاڈیوں کو ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر چالان کئے گئے
- Advertisement -
ا س موقع پر سیکر ٹری آر ٹی اے کوئٹہ ذوہیب اللہ کبزئی نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے فلوں کو مد نظر رکتھے ہوئے جس کی روشنی میں غیر قانونی رکشے اور موٹر سائکل ٹرالی اوبغیررجسٹرڈ والے رکشوں کے خلاف روازانہ کی بنیاد پر کاروائی جاری ہے۔اس سلسلے میں شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے قانون کے مطابق اپنے گاڈیوں کو رجسٹرڈ کر کے روٹ پر مٹ حاصل کرے تاکہ غیر قانونی اور بغیر پر مٹ کے رکشوں اور گاڈیوں کو روڈ پرچلنے کی اجازت نہیں دینگے ۔