MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جنرل مشرف کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے

0 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق صدر پرویز مشرف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل مشرف کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئیے۔ ماضی کے واقعات کو اس سلسلے میں مانع نہیں ہونے دینا چاہیے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اللہ ان کو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصہ میں وقار کیساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔

۔خیال رہے کہ سابق صدر و سابق آرمی جنرل پرویز مشرف شدید علیل ہوگئے ہیں۔ ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی گئی ۔ سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے 10 جون کو سوشل میڈیا پر غلط خبریں وائرل ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی۔

- Advertisement -

سابق صدر کے ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری کردہ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا البتہ وہ علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بیان میں تصدیق کی گئی کہ پرویز مشرف گزشتہ تین ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں لاحق بیماری ’امائلائیڈوسس(Amyloidosis) کی وجہ سے پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔ ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی کہ پرویز مشرف انتہائی علیل ہیں اور وہ بیماری کی خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں،ان کے اہل خانہ کی جانب سے پرویز مشرف کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی گئی۔
پرویز مشرف گزشتہ چند سال سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں مقیم ہیں اور وہ وہاں کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔قبل ازیں آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے سابق صدر و جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبیعت تشویشناک ہونے کی تردید کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کو گزشتہ ہفتے طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی طبیعت اب بہتر ہے۔ پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.