ایشیاء کپ فائنل، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
دبئی(مسائل نیوز)کرکٹ ایشیا ءکا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے۔ ٹیم کے لیے انعامی رقم بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
ٹورنامنٹ کے چیمپئن کو 2.6 کروڑ روپے (تقریباً 300,000 امریکی ڈالر) دیئے جائیں گے۔ یہ رقم 2022 کے ایڈیشن کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔
- Advertisement -
دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 1.3 کروڑ روپے (تقریباً 150,000 امریکی ڈالر) انعام ملے گا۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو بھی نوازا جائے گا۔ ’’پلیئر آف دی سیریز‘‘ کا انعام 12.5 لاکھ روپے ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ایشیا ءکپ 2025 کی انعامی رقم گزشتہ ایشیا ءکپ کی نسبت زیادہ ہے، 2022 ایشیاء کپ میں چیمپئن ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر انعامی رقم دی گئی تھی۔