پاکستان ویمنز ٹیم نےپہلی ہی انٹر نیشنل نیزہ بازی چیمپئن شپ میں تمغہ جیت لیا
لاہور(مسائل نیوز)پاکستانی ویمنز نیزہ بازی ٹیم نے خواتین کی ٹینٹ پیگنگ انٹر نیشنل چیمپئن شپ میں حصہ لیتے ہوئے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق نیزہ بازی کے مقابلے 22 سے 24 ستمبر تک اردن کے شہر پیڑا میں ہوئے جس میں پاکستانی ٹیم نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔چیمپئن شپ میں میزبان اردن کے علاوہ سعودی عرب، بھارت، روس، سوڈان، کویت، عمان، جنوبی افریقا اور ناروے سمیت 9 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔