MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک فوج کے دستے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں،ملک دلمراد محمد حسنی

1 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چاغی(مسائل نیوز)عوامی اتحاد پینل کے سینئر رہنماء سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر چاغی اور قبائلی رہنما ملک دلمراد محمد حسنی نے آرمی چیف جنرل باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج کے دستے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں دوسری جانب کرنل تحصیل چاغی عظیم بیگ کے عوامی اقدامات اٹھانے پر ان کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ان کا کہنا ہےکہ کلی ملک دلمراد شادی شیف سے لیکر کلی حاجی ذکریا اورکلی حاجی محمد عارف آمین آباد تک سینکڑوں غریب گھرانوں کو کرنل عظیم بیگ اپنی موجودگی میں ایف سی کے عمراہ راشن تقسیم کرکے خدمت کی ایک عظیم مثال قائم کردیا ہے جس سے متاثرین کو بلاتکلیف ان کی دہلیز پر راشن پہنچانے پر پاک فوج اور ایف سی کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملک کے دفاع کے ساتھ ساتھ ہنگامی حالات میں لوگوں کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتطامیہ کا شابشا نہ کھڑی رہی۔لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل اور امدادی سامان کی بروقت فراہمی میں کوئی کسر چھوڑی نہیں گئی۔ موقع پر عوامی اتحاد پینل کے رہنماء حاجی عبد الرحمن محمد حسنی فرزند ملک دلمراد، نو منتخب کونسلر حاجی محمد وارث محمد حسنی۔نو منتخب کونسلر علی مراد محمد حسنی۔نو منتخب کونسلر ملک زادہ قاض حسین احمد محمد حسنی فرزند حاجی مولا بخش محمدحسنی۔ نومنتخب کونسلر اللہ نور محمد حسنی۔ میر صلاح الدین محمد حسنی۔ محمد داود محمد حسنی- محمدیحیی زھری اور منیر احمد محمد حسنی بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان خصوصاً چاغی کے لوگوں کے مفاد میں پاک فوج اور جناب کرنل عظیم بیگ نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ضروری اشیاء کی ترسیل کے لیے کاروان راہ گیٹ نلاپ کو دو طرفہ تجارت کیلے کھول کر کاروباری حضرات اور عام لوگوں کے لیے کاروبار کا نئی باب کا آغاز کردیا ہے ۔ جس سے روزانہ 500 زمیاد گاڈیاں آنے جانے سے سے روزانہ ہزاروں گھرانوں کے چھولہے جل رہے ہیں۔ اور علاقہ میں تجارتی سرگرمیوں اور لوگوں کی معیار زندگی میں واضح تبدیلی رونما ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کرنل عظیم بیگ سیلابی ریلوں کے گزرنے کے وقت بھی پورا دن اور پوری رات نگرانی کیلئے ایف سی کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جبکہ ان کی بدولت چاغی میں امن امان کی مجموعی صورتحال میں بھی واضح بہتری آئی ہے۔جرائم کی روک تھام اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے سے چاغی کے نوجوانوں کی احساس محرومی کے خاتمے میں کسی حد تک کمی واقع ہوگی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] ڈسٹرکٹ چاغی ،عوامی اتحاد پینل کے سینئر و قبائلی رہنما ملک دلمراد محمد حسنی نےکہا ہے کہ ملک کی دیگر حصوں کی طرح ضلع چاغی میں بھی یوم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.