MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بجٹ میں نوجوانوں کے لئے خصوصی پروگرام کا آغاز کیا جائیگا، احسن اقبال

0 456

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں نوجوانونں کے لئے خصوصی پروگرام کا آغاز کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نوجوانوں اور کھیل کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر اجلاس منقعد ہوا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لئے بجٹ میں خصوصی پروگرام شروع کر رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہ پی ایس ڈی پی میں نوجوانوں کو فنی تربیت اور اسٹارٹ اپ ماحول کو ترقی دینے کے منصوبوں کو شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ حکومت نے اسپورٹس کے منصوبے تباہ کئے، ملک میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر اسپورٹس کمپلیکسز تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اولمپک کھیلوں میں ناقص کارکردگی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جواب طلبی ہونی چاہیئے۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی کہ عالمی اولمپک ایسو سی ایشن کے تعاون سے سپورٹس فیڈریشنوں میں شفافیت لائی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.