MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا 12 واں دن

1 347

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج 12 ویں روز بھی جاری ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں ڈیوٹی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کے باعث او پی ڈیز ہی بند ہیں۔

 

ینگ ڈاکٹرز کے مطابق اسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز کا بھی جزوی بائیکاٹ کیا جا رہا ہے، صرف ایمرجنسی آپریشن کیئے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان ینگ ڈاکٹرز کے مطابق ہڑتال اسپتالوں میں ادویات کی قلت، طبی سہولتوں کے فقدان اور اسپتالوں کی نج کاری کے مجوزہ پروگرام کے خلاف کی جا رہی ہے۔

مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، او پی ڈیز بند

ڈاکٹروں کی مسلسل ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.