بھاگ: نواحی علاقے گھمب میں جھگڑے پر فائرنگ کا تبادلہ، شوکت بلیدی جاں بحق
بھاگ(مسائل نیوز ) بھاگ کے نواحی علاقے گھمب میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں شوکت بلیدی نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔
- Advertisement -
پولیس ذرائع کے مطابق، واقعہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔