MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انسانی بحران کو روکنے کیلئے افغانستان پر عالمی توجہ کی ضرورت ہے، آرمی چیف

0 310

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسانی بحران کو روکنے کے لیے افغانستان پر عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے نیٹو کے سینئر سول نمائندے اسٹیفانو پونٹیکورونے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، خطے کی صورتحال بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

 

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیٹو نمائندے نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ نیٹو نمائندے نے بالخصوص غیرملکیوں کے کامیاب انخلاء آپریشنز اور خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کا مزیدکہنا ہے کہ نیٹو نمائندے نے افغانستان کے معاملے پر نیٹو ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے کے لئے عالمی برداری کو افغانستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.