نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
اسلام آباد(مسائل نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ملالہ یوسف زئی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی اپنے والدین کے ہمراہ قطر ائیرلائن کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی پہنچیں۔ملالہ یوسف زئی کو پولیس کی جانب سے مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، وہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔
ملالہ یوسفزئی کو سخت سکیورٹی میں جناح ٹرمینل سے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا، وہ آج کراچی میں ہی قیام کریں گے اور کل سیلاب سے متاثرہ دادوکا دورہ کریں گے جب کہ اس موقع پر سندھ حکومت کے عہدیداران بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔خیال رہے کہ سوات میں سال 2015 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ یو این جنرل اسمبلی نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی سے متعلق قرارداد متفقہ منظور کرلی.قرارداد میں پاکستان میں سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر گہرے رنج اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔جنرل اسمبلی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی تعاون اور امداد کی اپیل میں اضافہ کر دیا۔جنرل اسمبلی نے آئندہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے پر توجہ دینے اور اقدامات پر زور دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ کے160 ممبر ممالک نے پاکستان کی قرارداد کو کو اسپانسر کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی ہمدردی اور سپورٹ پاکستان کے ساتھ ہے، قرارداد کے روٹ میپ میں پہلا پہلو سیلاب اپیل کا رسپانس ہے۔منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل 5 گنا بڑھ گئی ہے، 816 ملین ڈالرکی امداد اپیل جنیوا میں لانچ کی گئی ہے، اس کے بعد بحالی کا پلان بھی بن گیا ہے۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پلان 14 اکتوبر کو واشنگٹن میں ورلڈ بینک کے اجلاس میں پیش کریں گے، بحالی اور تعمیر نو کے لیے جامع پلان بنائیں گے اور آئندہ ماحولیاتی سانحات کو روکنے کے لیے پلان بنائیں گے۔منیر اکرم نے مزید کہا کہ یواین سسٹم، بین الاقوامی ادارے اس پلان کو بنانے اور عمل درآمد میں مدد کریں گے، پلان تیارہوگا تو کانفرنس بلائی جائےگی اس میں یہ پلان پیش ہوگا، بحالی اور تعمیر نو کے لیے روٹ میپ بنایا گیا ہے اس پر مرحلہ وار چلیں گے۔