MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

واٹس ایپ نے خاموشی سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے آپ غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو دوبارہ چیٹ ونڈو پر واپس لاسکتے ہیں۔

1 1,912

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن (مسائل نیوز)واٹس ایپ نے خاموشی سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے آپ غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو دوبارہ چیٹ ونڈو پر واپس لاسکتے ہیں۔
اس فیچر سے قبل اگر غلطی سے ڈیلیٹ فار می پر کلک ہوجاتا تھا تو صارف کے پاس کوئی آپشن نہیں ہوتا تھا کہ وہ چیٹ سے اس میسج کو دیگر کی نظروں کے سامنے سے ہٹا سکے۔مگر نئے فیچر سے صارفین کو اس پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اگست میں بیٹا ورژن کا حصہ بھی بنایا گیا تھا۔مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے خاموشی سے متعارف کرا دیا گیا ہے۔  اگر آپ ایک چیٹ میں کسی پیغام کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں مگر غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می پر کلک کردیتے ہیں تو اس فیچر سے آپ میسج ریکور کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

اس فیچر کو استعمال اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب آپ کسی میسج کو غلطی سے ڈیلیٹ فار می کردیں۔ایسا کرنے پر آپ کے سامنےمیسج ڈیلیٹ فار می کے جملے کے ساتھ ان ڈو (undo) کا آپشن نظر آئے گا۔ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔مگر آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے بس چند سیکنڈ ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] زیادہ استعمال کی جانے والی میسیجنگ انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے طویل عرصے بعد بالآخر غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.