راولپنڈی (مسائل نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے ملاقات کی، دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جرمن سفیر کا ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دُکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی۔
جرمن سفیر نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے معزز مہمان کو سفیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.